ملکی سالمیت پر آنچ برداشت نہیں کی جائے گی: ملک یوسف

ملکی سالمیت پر آنچ برداشت نہیں کی جائے گی: ملک یوسف

ہماری مسلح افواج دشمن کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہیں

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما وسابق ممبرمیونسپل کمیٹی ملک محمدیوسف نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کو فروغ دیا ہے تاہم ملکی سالمیت پر کسی قسم کی آنچ برداشت نہیں کی جائے گی پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قومی سلامتی کے لیے متحد ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے طارق روڈ پر ملک ندیم یوسف ڈالوکے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ ملک محمدیوسف نے کہاکہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر ملک کی سلامتی ،خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ، ہماری مسلح افواج کسی بھی جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں