تجدید رکنیت کیلئے لاہور چیمبر کے دفتری اوقات میں توسیع

تجدید رکنیت کیلئے لاہور چیمبر  کے دفتری اوقات میں توسیع

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے رمضان المبارک کے دوران اپنے دفتری اوقات میں توسیع کر دی ہے تاکہ ممبران بروقت اپنی رکنیت کی تجدید کرا سکیں۔

دفاتر، جو عام طور پر سہ پہر 3 بجے بند ہوتے ہیں، اب شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے ، جس سے ممبران کو زیادہ وقت اور سہولت ملے گی۔ رکنیت کی تجدید کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 ہے ۔صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ یہ فیصلہ ممبران کو بغیر کسی غیر ضروری رکاوٹ کے اپنی رکنیت کی تجدید مکمل کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں