حکومت ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگا رہی :گڈزٹرانسپورٹ الائنس

حکومت ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے  لگا رہی :گڈزٹرانسپورٹ الائنس

لاہور(این این آئی)صدر پاکستان گڈزٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد پاکستان بھرکے ٹرانسپورٹرزسے مشاورت کے بعدملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے۔

اپنے بیان میں ملک شہزاد اعوان نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھرکے ٹرانسپورٹرزمذمت کرتے ہیں، حکومت ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے تنگ آکرہم نے 10دن ملک گیر ہڑتال کی تھی، عیدکے بعد پاکستان بھرکے ٹرانسپورٹرزسے مشاورت کے بعدملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں