ایران پر حالیہ حملے یقینی طور پر بڑی دہشتگردی :جے یوآئی
لاہور (سیاسی نمائندہ)غزہ میں مظلوم انسانوں کا خون بہانے والا درندہ آج امریکا کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ اور ہے اور یہ درندگی اگے بڑھتی چلی جا رہی ہے۔
ان حالات میں عالم اسلام کو اپنے فیصلے کرنے ہوں گے ،آج اگر فیصلے نہ کیے تو کب کریں گے ؟یہ باتیں جمیعت علما اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایران پر حالیہ حملے یقینی طور پر بڑی دہشت گردی ہے جس میں قیادت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔