موڑ کھنڈا:ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر، نوجوان جاں بحق
سبحان اور ذوالقرنین زخمی ہوئے ، 21سالہ شہباز موقع پر ہی دم توڑ گیا
موڑکھنڈا، ننکانہ صاحب(نامہ نگار،خبر نگار) موڑ کھنڈا لاہور روڈ نزد سوکڑ نہر کے قریب تیز رفتار ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو عملہ نے 24سالہ سبحان اور17سالہ ذوالقرنین کو موقع پر طبی امداد فراہم کی اور ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔ حادثہ میں جاں بحق ہو نے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ شہباز کے نام سے ہوئی ہے ۔