صوبہ بھر میں سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کے احکامات جاری

 صوبہ بھر میں سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کے احکامات جاری

ٹیچر انٹرن شپ پروگرام 2024کے تحت بھرتیوں کا عمل تیزکرنیکامراسلہ ارسال

لاہور(خبر نگار )محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر میں سکول ٹیچر انٹرنز (ایس ٹی آئیز) کی بھرتی کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکیشن پنجاب ایلمینٹری ایجوکیشن کی جانب سے تمام سی ای اوز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ۔منتخب امیدواروں کو 24 فروری سے 31 مئی 2026 تک بھرتی آرڈرز جاری کیے جائینگے ۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ ایس ٹی آئیز کی تعیناتی میرٹ، قانون اور طے شدہ پالیسی کے تحت کی جائیگی اور اس ضمن میں کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکول ٹیچر انٹرن شپ پروگرام 2024 کے تحت بھرتیوں کے عمل کو تیز کیا جائے اور تمام اضلاع 3 روز کے اندر ضلع اور سکول وائز مکمل ڈیٹا فراہم کریں۔ جاری اور نئی بھرتیوں کی کیٹیگری وائز تفصیلات جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ 

مطلوبہ ڈیٹا سافٹ اور ہارڈ کاپی دونوں صورتوں میں ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کیا جائے ۔ مزید برآں ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ بھرتی عمل کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔ احکامات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے تاکہ صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں تدریسی عملہ کی کمی کو جلد پورا کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں