سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ میں تبدیلی

سرکاری سکولوں میں سالانہ  امتحانات کی ڈیٹ شیٹ میں تبدیلی

لاہور(خبرنگار)محکمہ سکولزایجوکیشن نے پبلک سکولوں میں سالانہ امتحانات کی ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے جسکے مطابق بیشتر امتحانات عید سے قبل مکمل کر لیے جائیں گے ۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سالانہ امتحانات کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا،نئی ڈیٹ شیٹ کے تحت پانچویں جماعت تک کے تمام امتحانات عید سے پہلے مکمل کر لیے جائینگے ۔پانچویں جماعت کا آخری پرچہ 18مارچ کو ہوگا جس میں حساب اور ناظرہ قرآن شامل ہیں، جبکہ پہلی اور دوسری جماعت کا آخری پرچہ17مارچ کو اردو کا لیا جائیگا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق مڈل جماعتوں چھٹی تا آٹھویں کے صرف آخری دو پرچے عید کے بعد ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں