داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت

داخلی و خارجی راستوں  پر سکیورٹی سخت

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ناکہ جات پر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنا دیا گیا ہے ۔

 ایس پی موبائلز اسامہ امین چیمہ کے مطابق ماہِ صیام کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی مشتبہ شخص یا گاڑی کو چیکنگ کے بغیر شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ناکہ سگیاں پر موبائلز سکواڈ نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں