قرآن نور ہدایت اور انسانیت کی فلاح کا ضامن :امیرالعظیم
لاہور (سیاسی نمائندہ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ قرآن نور ہدایت اور انسانیت کی فلاح کا ضامن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں تکمیل دورہ تفسیر القرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دریں اثنا عالمی یومِ خواتین کے موقع پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا- سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ودیگر نے خطاب کیا۔علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے پٹرولیم مصنوعات کے بعد مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔