نارنگ منڈی:حادثات میں ایک شخص جاں بحق،خواتین سمیت10افرادزخمی
نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا)حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین سمیت10افراد زخمی ہو گئے ۔
نواحی علاقے کلاس پور کا رہائشی الطاف دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہارویسٹر مشین ٹرک پر لوڈ کر کے دیپالپور جا رہا تھا کہ مریدکے نارووال روڈ پر کوٹلی میانی کے قریب اچانک اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گر پڑیں اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں مشین پر بیٹھا الطاف کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ادھر نارووال مریدکے روڈ پر بھاگوڈیال کے قریب ایک براتی کوسٹر جو نارووال سے شیخوپورہ جا رہی تھی کنسٹرکشن کمپنی کے گریڈر سے ٹکرا گئی جس کے باعث چار خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہو گئے ۔