سمگلنگ میں ملوث گاڑیوں کی ضبطگی پر مالکان کو نوٹس جاری
لاہور(کورٹ رپورٹر )ہائیکورٹ میں سمگلنگ میں ملوث گاڑیاں بحقِ سرکار ضبط کرنے پرکیس کی سماعت ہوئی ۔۔
، عدالت نے گاڑی مالکان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ایف بی آر کے وکیل رانا مہتاب نے مؤقف اختیار کیا کہ ادارے نے سمگلنگ میں ملوث 30 گاڑیاں قبضے میں لیں۔ حکومتی پالیسی کے تحت 2024 میں ایسی گاڑیوں کو بحقِ سرکار ضبط کرنے کا واضح حکم جاری کیا گیا تھا تاکہ سمگلنگ کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے ۔ کسٹم ایپلیٹ ٹربیونل نے ضبط شدہ تمام گاڑیاں مالکان کو واپس کرنے کا حکم دے کر قانون اور پالیسی کے برعکس فیصلہ دیا جسے کالعدم قرار دیا جائے ۔