مسلم ممالک ٹرمپ کے توہین آمیز بیان پرمتحد ہو کر رد عمل دیں:مولانا امجد

مسلم ممالک ٹرمپ کے توہین آمیز  بیان پرمتحد ہو کر رد عمل دیں:مولانا امجد

لاہور(سیاسی نمائندہ)جے یوآئی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان نے کہا ہے کہ جمعیت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی۔۔۔

 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کے حوالے سے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ٹرمپ کی خادم حرمین شریفین بارے توہین امیز گفتگو سفارتی آداب کے منافی ہے اور جس سے ہر مسلمان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور عالم اسلام میں اضطراب پایا جاتا ہے ۔ ٹرمپ کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے سعودی حکومت کو دھمکی کے انداز میں پیغام عالم اسلام کیلئے چیلنج ہے مسلم ممالک کو متحد ہو کر رد عمل کا اظہار کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں