ترک قونصل جنرل کاڈرگ ایڈوائزری حب کادورہ، انسدادِمنشیات پرزور

ترک قونصل جنرل کاڈرگ ایڈوائزری  حب کادورہ، انسدادِمنشیات پرزور

لاہور(خبر نگار)ترکیہ کے قونصل جنرل مسٹر مہمت نے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا دورہ کیا، جہاں پاکستان اور۔۔۔

 ترکیہ میں منشیات کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا گیا۔اینٹی ڈرگز مہم کے کنسلٹنٹ ذوالفقار حسین نے انہیں ادارے کی کارکردگی اور جاری اقدامات پر بریفنگ میں بتایا کہ نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے ، بحالی مراکز کو فعال بنانے اور معاشرتی شعور اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرامز جاری ہیں۔مسٹر مہمت کا کہنا تھا ترکیہ پاکستان کے ساتھ ملکر منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں