کنٹرولر امتحانات کاامتحانی مراکز کا دورہ ،8امیدوار نقل کرتے پکڑ لئے

 کنٹرولر امتحانات کاامتحانی مراکز کا  دورہ ،8امیدوار نقل کرتے پکڑ لئے

لاہور (خبر نگار)میٹرک امتحانات پرکنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج نارنگ منڈی سے قمر الزمان ، خدیجہ الکبریٰ ایجوکیشن سسٹم رائیونڈ سے بلال ۔۔۔

 ، کوٹ سردار خان سینٹر قصور سے عطا الرحمن اور مبشر کو نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔گورنمنٹ گرلز سکول للیانی سے جدید کیو آر کوڈ کی مدد سے4ایسے امیدواروں کو پکڑ لیا گیا جو جعلی رول نمبر سلپس پر امتحان دے رہے تھے۔ سکول ٹیچر داؤد نے مبینہ رشوت لیکر جعلی سلپس جاری کیں، کنٹرولر امتحانات کا کہناتھا کہ نقل مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری رہینگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں