لیڈی ولنگڈن ہسپتال سکینڈل،معطل ڈاکٹرز کی جگہ تعیناتیاں
ڈاکٹر حنا منیر کو ایم ایس ،ڈاکٹر فرزانہ کو پروفیسر آف گائنی کی ذمہ داری تفویض
لاہور( این این آئی)لیڈی ولنگڈن ہسپتال لاہور میں ویڈیو سکینڈل کے بعد معطل ڈاکٹرز کی جگہ محکمہ صحت نے نئی تعیناتیاں کر دیں۔ڈاکٹر حنا منیر بٹ کو لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جبکہ ڈاکٹر فرزانہ لطیف کو نواز شریف میڈیکل کالج گجرات سے لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں پروفیسر آف گائنی تعینات کیا گیا ہے ۔اسی طرح سینئر رجسٹرار انستھیزیا ڈاکٹر رابعہ سرور کو سروسز ہسپتال سے ، ڈاکٹر صبا قمر کو سر گنگارام ہسپتال سے اور ڈاکٹر صائقہ یاسمین کو سروسز ہسپتال سے لیڈی ولنگڈن ہسپتال تعینات کیا گیا ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے تعینات ہونیوالی تمام ڈاکٹر ز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں ۔