گلگت بلتستان کے وفدکا ایل ڈی اے ہیڈآفس کادورہ ، منصوبوں پر بریفنگ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )گلگت بلتستان کے 55 رکنی وفدنے ایل ڈی اے ہیڈآفس جوہرٹائون کا دورہ کیا،وفدمیں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور ڈسٹرکٹ مینجمنٹ و دیگر گروپس کے افسر شامل تھے ۔۔
۔ایڈیشنل ڈی جی ہائوسنگ اویس مشتاق نے وفدکو ادارے کی ورکنگ اور جاری منصوبوں پربریفنگ میں بتایاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کو لیوایبل شہر بنانے کیلئے سسٹین ایبل ماڈل اور اربن ریجنریریشن کے تحت داتادربار ، نیلاگنبد، گلبرگ اور ریلوے سٹیشن کے اطراف خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بعدازاں وفد نے ایل ڈی اے سٹیزن فیسلی ٹیشن سنٹر کابھی دورہ کیا۔ڈائریکٹر فیسلی ٹیشن سنٹرنے وفدکودرخواستوں کے پراسس بارے بریفنگ دی۔اس موقع پرچیف ٹائون پلانر،چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ،چیف آئی ٹی، ڈائریکٹر فنانس و دیگر افسر موجود تھے ۔