ویلڈر عمارت سے گر کرشدید زخمی
قصور(نمائندہ دنیا)زیر تعمیر عمارت کی چھت سے گر کر ویلڈر شدید زخمی ہوگیا۔ رائے ونڈ روڈ پر لوہے کے شیڈ پر ویلڈنگ کا کام جاری تھا کہ۔۔۔
30 سالہ شعبان اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکا اور 35 فٹ کی بلندی سے نیچے جا گرا۔ اور سر پر گہری چوٹ لگنے سے بے ہوش ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے اسے طبی امداد فراہم کرکے فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔