رنگ محل، سٹینڈ ملازم پر تشدد کاملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) رنگ محل نشے میں دھت ملزم کا سٹینڈ ملازم پر تشدد کرنے کا واقعہ ،پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان کے مطابق رنگ محل کے علاقے میں عاصم نامی شخص نے سٹینڈ میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر سٹینڈ کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس لینے پر پولیس نے ملزم کو دو گھنٹے میں گرفتار کر کے شہری کی درخواست پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ 81/26 درج کر لیا ۔