شیخوپورہ اور گردونواح میں 24 گھنٹے کے دوران 4 افراد قتل
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ اور گردونواح میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں 4افراد قتل، تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ نشیمن پارک میں بیٹے عباس نے ڈانٹنے پر 58 سالہ باپ رفیق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تھانہ بھکھی کے علاقہ بھٹل میں معمولی تلخ کلامی پر راناجنید نے 20سالہ داؤد پر فائرنگ کردی، وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔اسی تھانہ کے علاقہ گھلا وٹواں میں غیرت کے نام پر خاوند کاشف نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔کاشف کو بیوی کے کردار پر شک تھا۔تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ ارائیانوالہ میں سسرالیوں نے اولاد نہ ہونے پر فریداں بی بی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی جھلسنے پر اسے جناح ہسپتال لاہور لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔