دولڑکیوں پر تشدد،ایک کے بال کاٹ دیئے ،مقدمات درج

دولڑکیوں پر تشدد،ایک کے بال  کاٹ دیئے ،مقدمات درج

قصور(نمائندہ دنیا)دولڑکیوں پر تشدد،ایک کے بال کاٹ گئے۔ پھولنگر کے علاقہ نتھے جاگیر میں ملزم انتظار، رانا مختیار، افتخار عرف بھالو اور رمشا نے آسیہ کی بیٹی شبانہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اورسر کے بال کاٹ دیئے۔

مسلم ٹاؤن پھولنگر میں طاہرہ بی بی کی 17 سالہ بیٹی کام سے گھر سے باہر نکلی تو ملزم عدیل نے راستہ روک کر ہراساں کیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں