ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری پکڑی گئی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکو نیاز بیگ سب ڈویژن کا بجلی چوری کے خلاف گرینڈ آپریشن رائیونڈ روڈ بروسٹ میں ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری پکڑی گئی۔۔۔
صارف ماہانہ لاکھوں روپے کی بجلی چوری کررہا تھا،لیسکو حکام کے مطابق ایس ای جمشید زمان، ایکسین ثنا محمد گجر اور ایس ڈی او آصف علی خان کی قیادت میں کارروائی کی گئی،صارف کا کنکشن منقطع، مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔