نشئی نے بیوی،بچوں کو کمرے میں بند کر کے گھر کو آگ لگا دی
قصور(نمائندہ دنیا)نشئی شوہر نے بیوی، بچوں کو کمرے میں بند کر کے گھر کو آگ لگا دی۔
راجووال کہنہ کی رہائشی زاہدہ بی بی نے پولیس کو درخواست میں بتایا کہ اسکا شوہر یاسر عمار نشے کا عادی ہے اور آئے روز اسے بلاوجہ تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ اس نے مجھے اور بچوں کو کمرے میں بند کرکے آگ لگا دی، جس سے سامان جل گیا، شور مچانے پر جانی نقصان سے بچ گئے۔