پیف پارٹنر سکولز شدید مالی بحران کا شکار
لاہور(خبر نگار)پیف مارچ 2025 میں داخل ہونے والے 7 لاکھ سے زائد طلبہ کی مکمل فیس تاحال ادا کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث صوبے بھر کے پارٹنر سکول شدید مالی بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک سال گزرنے کے باوجود نہ صرف طلبہ کی فیسوں کی مکمل ادائیگی نہیں ہو سکی بلکہ بقایاجات بھی بدستور واجب الادا ہیں۔ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ پیف کی جانب سے ماہانہ فیسوں کی ادائیگی میں بھی دو، دو ماہ کی تاخیر معمول بن چکی ہے ، جس کے نتیجے میں اساتذہ کو بروقت تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ ٹھیکے پر دیے گئے سکولوں میں زیر تعلیم ہزاروں طلبہ کا ریکارڈ نادرا سے تصدیق نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، جس کے باعث پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کو وظائف کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔