34ہزار لٹر ناقص جوس پلپ، 175 کلو نمک تلف
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز اسد اللہ نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ 28کلومیٹر شیخوپورہ روڈ پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 33ہزار 975لٹر ناقص جوس، پلپ، 175کلو چائنہ نمک، 170 کلو سٹارچ اور ایسڈ تلف کردیا۔۔۔
جبکہ جوس فیکٹری کو 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے بند کردیا۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ناقص پلپ،ممنوعہ کیمیکلز سے مضر صحت جوس تیار کرنے پر کارروائی کی گئی۔ تیار جوس پر لگائے گئے دلکش لیبل پر غلط ایڈریس لکھا پایا گیا، سپلائی کے لیے تیار تمام پروڈکٹس پنجاب فوڈ اتھارٹی سے غیر منظور شدہ تھی۔