لیگل انسپکٹر کی بھرتی میں بے ضابطگیاں سیکرٹری کو سن کرفیصلے کی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پنجاب پولیس میں لیگل انسپکٹر کی بھرتی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست پر سماعت۔۔۔
ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے محمد جہانزیب کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے مطابق اس نے لیگل انسپکٹر کی بھرتی کیلئے اپلائی کیا اور پہلے تحریری امتحان میں اچھے نمبر لے کر کامیابی حاصل کی، تاہم دوسرے مرحلے میں خلاف ضابطہ نتائج جاری نہیں کیے گئے۔