شاٹ سرکٹ:سنوکر کلب میں آگ لگ گئی

شاٹ سرکٹ:سنوکر  کلب میں آگ لگ گئی

قصور(خبرنگار)قصور کے نواحی گاؤں ہالہ میں سنوکر کلب میں آگ لگ گئی۔پتوکی کے گاؤں ہالہ میں واقع ایک بند سنوکر کلب میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو عملے کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کلب کو لپیٹ میں لے لیا، واقعے میں دو سنوکر ٹیبلز جل کر خاکستر ہو گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں