خسرہ سے رواں سال ملک بھر میں71 اموات

خسرہ سے رواں سال ملک  بھر میں71 اموات

لاہور( این این آئی)ملک بھر میں رواں سال خسرہ سے 71اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق خسرہ سے سب سے زیادہ 40 اموات سندھ میں رپورٹ ہوئیں۔

ملک میں16 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 ہزار کیسزکی تصدیق ہوئی ہے ۔سندھ میں خسرہ کے 4 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ میں 1100 سے زیادہ کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں