مریم نواز پسے ہوئے طبقے کی آواز ہیں’ احسن افضل کھوکھر
لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف پسے ہوئے محکوم طبقے کی آواز ہیں۔۔۔
پہلی بار پنجاب کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز نے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں کسی بھی قسم کی تفریق ختم کر دی ہے اور اب ہر شہر میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے جدید منصوبوں کا دائرہ پورے پنجاب میں وسیع کیا جا رہا ہے۔