خسرہ سے بچاؤ کیلئے درخواست کی آج سماعت
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی فراہمی اور خسرہ سے بچاؤ کے لیے اقدامات بارے درخواست پر سماعت آج (پیر) کے روز ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔عدالت نے پنجاب بھر میں فعال وینٹی لیٹرز کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔