کولڈ سٹور پرڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی
دونوں میٹرز اور100 کے وی اے کا علیحدہ ٹرانسفارمر فوری طور پر اتار لیا گیا
لاہور(اے پی پی) ساؤتھ سرکل میں ایس ای محمد حسین کی نگرانی میں ایکسین کوٹ لکھپت امجد حسین ناگرا نے ایک بڑی کارروائی کے دوران صوفیہ آباد سب ڈویژن کی ٹیم نے ڈلو کلاں میں واقع دارالحکمت سکول کے کنکشن کو چیک کیاجہاں صارف کی جانب سے فور کور کیبل کے ذریعے ڈائریکٹ سپلائی استعمال کی جا رہی تھی۔موقع پر موجود دونوں میٹرز اور100 کے وی اے کا علیحدہ ٹرانسفارمر فوری طور پر اتار لیا گیا۔اس حوالے سے موجودہ رہائشی کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی جبکہ 102 کلوواٹ کے کنیکٹڈ لوڈ کی بنیاد پر87,932 یونٹس کے ڈیٹیکشن بل بھی چارج کئے گئے ۔اسی طرح ایس ای ایسٹرن سرکل عمر بلال نے ایک دیگر کارروائی کے دوران ایم اینڈ ٹی شالامار کی ٹیم ایکسین باغبانپورہ اور محمود بوٹی سب ڈویژن کے افسران کے ہمراہ کولڈ سٹوریج انڈسٹری کو چیک کیا،جہاں30 کلوواٹ کے منظور شدہ لوڈ کے باوجود ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔