ممبر سازی مہم کے دوران مساجد کو بھی فوکس کیا جائے گا:جماعت اسلامی

ممبر سازی مہم کے دوران مساجد کو  بھی فوکس کیا جائے گا:جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے ممبر سازی مہم کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کو دورہ کیا، ارکان، کارکنان اور عوام الناس سے ملاقاتیں کیں۔۔۔

بیس روزہ ممبر سازی مہم کے دوران پچاس لاکھ نئے ممبر ز بنائے جائیں گے۔ کارکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے علاقوں میں کوئی گھر ایسا نہیں ہونا چاہئے جہاں جماعت اسلامی کا پیغام نہ پہنچا ہو۔ممبر سازی مہم کے دوران مساجد کو بھی فوکس کیا جائے گا، مساجد کے باہر کیمپس لگائے جائیں گئے اور زیا دہ سے زیادہ لوگوں کو ممبر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔لوگوں کو بتایا جائے گا پاکستان کے حالات ٹھیک کرنے میں جماعت اسلامی واحد آپشن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں