چوہنگ : ملزم گرفتار، منشیات برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ پولیس نے کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان کے مطابق چوہنگ پولیس نے دوران پٹرولنگ منشیات فروش ارشد بھٹی کو گرفتار کر کے اس سے 1کلو 380گرام سے زاد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر پوش علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔