چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی شہزاد نذیر سندھو کے والد کی قل خوانی
لاہور(این این آئی)چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی چودھری شہزاد نذیر سندھو کے والد سابق ممبر ضلع کونسل لاہور چودھری نذیر سندھو کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل کی تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔۔۔
رسم قل میں پیر سید منور شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا کی گئی ۔اس موقع پر چودھری اشفاق سندھو کی دستار بندی بھی کی گئی۔قل خوانی میں سیاسی، سماجی شخصیات کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔