رائیونڈ میں جماعت اسلامی کاعوامی کیمپ
لاہور(سیاسی نمائندہ)جماعت اسلامی ضلع لاہور غربی کے زیر اہتمام رائیونڈ کے علاقے علی چوک، مین بازار میں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور بازاروں میں سٹالز کی غیر قانونی تقسیم کے خلاف ایک بھرپور عوامی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
کیمپ سے صدر پبلک ایڈ کمیٹی لاہور قیصر شریف، رہنما جماعت اسلامی عبدالقیوم گجر، امیر جماعت اسلامی زون 165 چودھری آصف محمود اور عابد عزیز نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ محنت کش طبقہ اور چھوٹے تاجروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔کیمپ میں احمر بھٹی (ایم پی اے )،یونس انصاری، سید وقار عظیم شاہ، ارشد مجید ، شیخ اسامہ اوردیگر نے شرکت کی ۔