تاریخی بنیان مرصوص کی فتح کا شاندار جشن منائیں گے :مرکزی مسلم لیگ

 تاریخی بنیان مرصوص  کی فتح کا شاندار جشن  منائیں گے :مرکزی مسلم لیگ

لاہور (سیاسی نمائندہ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور زیر اہتمام بنیان مرصوص کی مناسبت سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری خالد نیک گجر، صدر لاہور انجینئر عادل خلیق، جنرل سیکرٹری حمید الحسن گجر، تمام قومی وصوبائی امیدواران اور لاہور بھر کی یونین کونسلز کے صدور نے شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد نیک گجر نے پاک فوج کی جرات مندانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو عزت و وقارنصیب ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں