پنجاب بار کاسابق صدر بہاولنگر ایسوسی ایشن کے قتل کیخلاف آج ہڑتال کا اعلان

پنجاب بار کاسابق صدر  بہاولنگر ایسوسی ایشن کے قتل  کیخلاف آج ہڑتال کا اعلان

لاہور(آئی این پی)پنجاب بار کونسل نے سابق صدر بہاولنگر بار ایسوسی ایشن میاں نذیر احمد ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے خلاف آج ( پیر)کے روز بہاولپور ڈویژن میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین خواجہ قیصر بٹ اورچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں