عالمی یوم آزادی صحافت پر پی یوجے کے زیر اہتمام تقریب
لاہور (سٹاف رپورٹر) عالمی یوم آزادی صحافت پر ملک بھر کی طرح لاہور میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے تحت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی یوجے قمرالزمان بھٹی ، جنرل سیکرٹری لاہور پریس کلب افضال طالب ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فیڈرل کمیشن فار سیفٹی آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز کی پنجاب سے ممبر تمثیلہ چشتی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مقررین نے کہا کہ پیکا کا قانون آزادی صحافت کے حق کو دبانے کی کوشش ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔