پاکستان نے خطے میں امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا:ملک احمد

پاکستان نے خطے میں امن کے قیام  میں کلیدی کردار ادا کیا:ملک احمد

لاہور(سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام اور عالمی تنازعات کے حل میں مؤثر اور کلیدی کردار ادا کیا ہے جسے عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کوششیں انتہائی اہم رہیں، پوری قوم اپنی قیادت کیلئے دعاگو ہے ۔ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن شاہ عالم مارکیٹ کی تقریبِ حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں