ادرک 115، لہسن 70 روپے کلو تک مہنگا فروخت، خریدار پریشان
ٹماٹر 60، پیاز 80، آلو نیا 40سے 50، پھول گوبھی 120روپے کلوتک دستیاب
لاہور (کامرس رپورٹر سے )سبزیوں میں ٹماٹر کا سرکاری نرخ 35 روپے کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 50 سے 60 روپے کلو فروخت ہو رہا، پیاز کا سرکاری نرخ پانچ روپے اضافے سے 65 روپے اور مارکیٹ میں درجہ اول پیاز سے 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ،نیا آلو کا سرکاری نرخ 20 روپے کلو اور مارکیٹ میں مکس آلو 40 روپے کلو اور درجہ اول 50 روپے کلو فروخت ہو رہا،لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ 10 روپے کمی سے 530روپے کلو تاہم مارکیٹ میں لہسن 600 روپے کلو تک ہے ،ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ بدستور 285روپے جبکہ مارکیٹ میں ادرک 400روپے کلوتک ہے ،پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 90روپے جبکہ مارکیٹ میں 100 سے 120روپے فی کلو تک ہے ،سبز مرچ 120، بھنڈی 100 اور شملہ مرچ 80 روپے کلو فروخت ہو رہی ،مارکیٹ میں درجہ اول امرود 250 روپے کلو تک فروخت ہو رہا، خربوزہ 100 سے 150روپے کلو فروخت ہو رہا،کیلا درجہ اول سرکاری نرخ 215 روپے جبکہ مارکیٹ 250 روپے فی درجن تک ہے ، کیلا درجہ دوم 150 سے 200 روپے درجن ہے ۔خریدار پریشان ہوگئے۔