لیسکو ڈیوس روڈ سب ڈویژن میں ملک شاپ پر بجلی چوری پکڑی گئی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو ڈیوس روڈ سب ڈویژن نے ملک شاپ پر بجلی چوری پکڑلی۔ ۔
غوثیہ ملک شاپ پر 75 ایمپیئر لوڈ چل رہاتھا دکان پر سات بڑے چلرز اور چار منزلہ عمارت میں بھی ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔ لیسکو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیاایسٹرن سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر عمر بلال کی نگرانی میں کارروائی کی گئی ۔ سی ای او لیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف کارروائی جاری رہیں گی۔