ایل پی جی کی 400 سے 430 روپے کلوفروخت جاری
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ایل پی جی کی طلب بڑھنے سے مافیا سرگرم، پنجاب بھر میں ایل پی جی کی۔۔
قیمتوں میں خودساختہ اضافہ جاری، متعلقہ ادارے اور اوگرا ریٹ پرعملدرآمد کروانے میں ناکام، ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے کلو مقرر ہے مگر مارکیٹ میں 400سے 430 روپے کلو میں فروخت جاری ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قدرتی گیس کی بندش اور لو پریشر کی شکایات لاہور میں یومیہ 14 سو میٹرک ٹن ایل پی جی کی طلب ہے۔