منشیات ڈیلرز ،سمگلرز کیخلاف مزیدموثرکارروائیوں کے احکامات
لاہور(کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے۔۔
احکامات جاری کر دیئے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں منشیات فروشی میں ملوث 17 ہزار 167 ملزموں کو گرفتار کرکے 9ہزار 285 کلوچرس، 1002 کلوہیروئن، 505کلو آئس، 510کلو افیون اور 2 لاکھ 45 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ لاہور سے رواں سال 2102 ملزم گرفتار کرکے 723 کلو چرس، 74 کلو ہیروئن، 180کلو آئس، 21کلوافیون اور 12 ہزار 146 لٹر شراب برآمد کی گئی۔