عیدصفائی ،23کروڑ کا ٹینڈر جاری،بھاری مشینری کا استعمال ہوگا

 عیدصفائی ،23کروڑ کا ٹینڈر جاری،بھاری مشینری کا استعمال ہوگا

2ہزار گاڑیاں 16گھنٹے کام کرینگی ، کرائے پر مشینری لینے سے اخراجات کم:حکام قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے شہرمیں5عارضی سیل پوائنٹ کل سے فعال

لاہور (عمران اکبر )بڑی عید پر صفائی کی تیاریاں شروع ،لاہور ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کا 4 دن کیلئے 2ہزار گاڑیاں کرائے پر لینے کا فیصلہ،عیدالاضحی پر صفائی ایجنسی کا 23 کروڑ سے زائد کا ٹینڈر جاری،لاہورکے 9 ٹاؤنز میں بھاری مشینری تعینات ہوگی۔979ڈمپر، 330 ایکسکیویٹر، 492 ٹرالیاں اور 199 لوڈر کرائے پر لیے جائینگے ۔ٹھیکیدار مشینری کیساتھ ڈرائیور، ہیلپر اور فیول بھی دینگے ۔مشینری روزانہ 16 گھنٹے کام کریگی ۔ستھرا پنجاب اتھارٹی حکام کے مطابق عید پر صفائی کیلئے مشینری لینے سے اخراجات کم ہونگے ۔دوسری جانب پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے لاہور میں 5عارضی سیل پوائنٹ قائم کریگی جو کل سے فعال کردیئے جائینگے جبکہ ماڈل مویشی منڈی مستقل فعال رہے گی۔سگیاں میں عارضی سیل پوائنٹ 25ایکڑ، سپورٹس کمپلیکس واہگہ میں 50ایکڑ ، برکی روڈ پر 20ایکڑ، ایل ڈی اے سٹی میں 65ایکڑ اور رائیونڈ 25ایکڑ پر قائم کیا جائیگا۔ سیل پوائنٹس پر ٹینٹ، بیت الخلا، لائٹنگ، صاف پانی فراہمی، اور آگاہی بینرزبھی آویزاں کئے جائینگے ۔ پیرا فورس اور پولیس اہلکار مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کرینگے ، محکمہ لائیوسٹاک ودیگر محکمے بھی فرائض انجام دینگے ۔عید قربان پر لوکل گورنمنٹس 183 عارضی منڈیال فعال کرینگی ۔مالی سال 2026-27میں پنجاب کی 114مستقل مویشی منڈیوں کی نیلامی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں