سی سی ڈی مالی بحران کا شکار افسرتفتیشی فنڈز سے محروم

سی سی ڈی مالی بحران کا شکار  افسرتفتیشی فنڈز سے محروم

لاہور(این این آئی)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)قیام کے پہلے سال ہی مالی مشکلات کا شکار ہو گیا، افسروں کو انعامی رقوم اور ۔۔۔

کاسٹ آف انویسٹی گیشن تاحال فراہم نہ کی جا سکیں۔ذرائع کے مطابق سی سی ڈی حکام کی جانب سے افسروں کو عیدالفطر سے قبل انعامی رقوم دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم تاحال ادائیگیاں نہ ہو سکیں ۔پولیس مقابلوں اور ہائی پروفائل مقدمات کی تفتیش کیلئے بھی فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے جبکہ قتل، ڈکیتی سمیت 13سنگین جرائم کی تفتیش سی سی ڈی کے دائرہ اختیار میں شامل ہے ۔متعدد مقدمات سی سی ڈی کو منتقل ہونے کے باوجود افسروں کو کاسٹ آف انویسٹی گیشن فراہم نہیں کی جا رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں