پشاور سے بازیاب دو بچیوں کووالدین کے حوالے کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پشاور سے بازیاب ہونیوالی دو بچیوں کووالدین کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے گیارہ سالہ بچی حرم سعید اور لاہور کی رہائشی جینیفر عامر مسیح کو انکے والدین کے حوالے کر دیا ۔ ۔۔۔
اس موقع پر ایس ایس پی شکارپور کلیم نے دونوں بچیوں اور انکے اہلخانہ کو کیمپ آفس مدعو کیااور سندھ کی ثقافت کے روایتی تحفے اجرک پیش کیں۔بچیوں نے اپنے والدین کو سامنے دیکھ کر جذباتی مناظر میں پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نئی زندگی ملی ہے ۔ انکی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے جبکہ اہلخانہ نے بھی شکارپور پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ترجمان ایس ایس پی شکارپور شہاب سومرو کے مطابق پولیس کی بروقت کارروائی اور موثر حکمت عملی سے دونوں بچیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔