حکومت عالمی نمائش کیلئے فنڈ فوری جاری کرے :کارپٹ مینو فیکچررز

 حکومت عالمی نمائش کیلئے فنڈ فوری  جاری کرے :کارپٹ مینو فیکچررز

لاہور(این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے رواں سال اکتوبر میں لاہور میں ہونیوالی ہاتھ سے بنے قالینوں کی 42ویں عالمی نمائش کیلئے فوری فنڈز کے ۔۔۔

اجرا کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تاخیر کے باعث ابھی تک غیر ملکی خریداروں سے باضابطہ رابطے شروع نہیں کئے جا سکے ۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمن اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ فنڈز کا فوری اجرا یقینی بنایا جائے تاکہ غیر ملکی خریداروں کیلئے پرکشش ہاسپیٹلٹی پیکیج ترتیب دے کر انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی جا سکے ۔ انہوں نے کہا ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش اس صنعت کیلئے آکسیجن کی حیثیت رکھتی ہے دنیا بھر سے آنیوالے خریدار لاکھوں ڈالر کے معاہدے کرتے ہیں جس سے ملکی برآمدات اور صنعت دونوں کو تقویت ملتی ہے ۔ حکومت اس صنعت کی سرپرستی کرے تو پاکستان عالمی منڈی میں قالینوں کے شعبے میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں