اساتذہ کی ڈیجیٹل مہارتیں بہتر بنانے کیلئے ٹریننگ پروگرام کا فیصلہ
لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا)نے اساتذہ کی ڈیجیٹل اور آئی ٹی مہارتیں بہتر بنانے کیلئے چار روزہ گوگل آئی ڈی ٹیچر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔۔
ٹریننگ کا آغاز 2 جون سے لاہور اور اسلام آباد میں ہوگا۔ پہلے بیچ کی ٹریننگ 5 جون تک جاری رہے گی ، دوسرے کی تربیت 9 سے 12 جون تک پیکٹا لاہور میں ہوگی۔ پیکٹا نے تمام سی ای اوز اور ضلعی تعلیمی سربراہان کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ نامزد اساتذہ کی ٹریننگ میں شرکت یقینی بنائی جائے ۔ اس سلسلے میں ماسٹر ٹرینرز کو ریلیو کرنے کیلئے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔پیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ گوگل آئی ڈی ٹریننگ کیلئے مختلف اضلاع سے اساتذہ کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں جبکہ ٹریننگ سیشنز کیلئے کمپیوٹر لیب اور انٹرنیٹ سہولت کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔ اساتذہ کی آئی ٹی سکلز میں بہتری سے طلبہ کو بھی جدید تعلیمی ماحول میسر ہوگا۔