ڈولفن سکواڈ کا پٹرولنگ پلان فعال، 335 ملزم پکڑے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)عید پرشہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورفول پروف سکیورٹی کیلئے ڈولفن سکواڈ کا پٹرولنگ پلان فعال، 335 ملزم گرفتار کرلئے گئے ۔ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو نے شہر بھر میں۔۔۔
پٹرولنگ پلان پر عملدرآمد تیز کر دیا۔ چوروں، ڈکیتوں، نوسربازوں اور فراڈیوں کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں ۔گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران شہر بھر کے کرائم ہاٹ سپاٹس پر سنیپ چیکنگ، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 335 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزموں کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ ڈولفن سکواڈ نے خطرناک ڈکیت گینگ کو بھی پکڑ لیا۔ایس پی ڈولفن کے مطابق دورانِ پٹرولنگ 13 اشتہاری ، 122 عادی مجرم اور 5 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے 10 بوتلیں شراب، چرس اور آئس بھی برآمد کی گئی اس کے علاوہ ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 16 افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو عید قرباں کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت متحرک اور پرعزم ہیں۔