امت کااتحاد وقت کی اہم ضرورت :مولانا امجد خان
لاہور (سٹاف رپورٹر)جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان آج صبح سواچھ بجے 77 کلب ایبٹ روڈ گراونڈ میں نماز عید الاضحی پڑھائیں گے ۔انہو ں نے حجاج کرام کو حج ادائیگی پر مباکباد دیتے۔۔۔
کہا ہے کہ زندگی کی اصل کامیابی اللہ کے احکامات پر عمل کرنے اور اسکی نافرمانی سے بچنے میں ہے ۔تمام عبادات کا مرکز صرف اللہ کی ذات ہونی چاہیے ۔مولانا امجد خان نے کہا کہ اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔خطبہ حج میں امام شیخ حذیفی نے اسلام کے پیغامِ سلامتی کو بہت خوبصورت انداز بیان کیا اوریہ حقیقت ہے کہ اسلام سراسر امن، سلامتی اور اعتدال کا دین ہے ۔ یہ انتہا پسندی، ظلم اور دہشتگردی کی ہر شکل کو مسترد کرتا ہے ۔ خطبہ حج میں مسلمانوں کو درست ہدایت کی گئی کہ وہ معاشرے میں عدل و انصاف قائم کریں ۔اللہ کریم امام محترم اور حجاج کی دعائوں کو قبول فرمائے ۔