نارکوٹکس فورس کی کارروائی،3کروڑ کی شراب برآمد
شیخوپورہ سے شراب ضبط،ملزم گرفتار،لاہور، ملتان ڈویژن میں سپلائی ناکام
لاہور(خبر نگار)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی عید الاضحی سے قبل بڑی کارروائی، ہیلپ لائن 1012 پر خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ بہار کالونی میں دیسی شراب تیار کرنیوالے اڈے پر چھاپہ مار کر3کروڑ کی 24 ہزار 910 لٹرشراب ضبط کر لی۔ فورس نے ملزموں کو گرفتار کر کے شراب کی تیاری بھی روک دی ۔ملزموں سے 30 بور پستول، 3 میگزینز اور9 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ ملزموں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے حوالے کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق گرفتار گروہ عید کے دنوں میں لاہور، ملتان ڈویژن میں بڑے پیمانے پر سپلائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جسے ناکام بنادیاگیا۔